نائیجیریا:سیلاب سے 104افراد ہلاک 50ہزار بے گھرہوئے: نیشنل ایمرجنسی ایجنسی
لندن (آئی این پی ) نائیجریا میں سیلابوں سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 104افراد ہلاک جبکہ 50ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔اتوار کو برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجریا کی نیشنل ایمر جنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ نائیجریا کی 26ریاستیں حالیہ سیلابوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اب بھی بے شمار لوگوں کے گھروں میں پانی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلابوں سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 104افراد ہلاک جبکہ 50ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔