• news

بھارتی پولیس کا مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے 4 سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری نگر (اے پی پی) بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے4 سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ اتوار کو سری نگر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر حزب المجاہدین کے 4 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں الطاف گنائی، عادل شاہ، صدام شاہ اور زاہد شاہ شامل ہیں پولیس نے گرفتار ہونے والے کارکنوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن