عالمی اردو مرکز کے مہتاب احمد انتقال کر گئے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی مےں سپرد خاک
جدہ (امیر محمد خان سے) عالمی اردو مرکز جدہ کے فنانس سیکرٹری سےد مہتاب احمد مختصر علالت کے بعد جدہ مےں انتقال کر گئے، 10 روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی ہسپتال مےں داخل کےا گےا جہا ں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انہوں نے بےوہ، 2 بےٹےاں اور اےک بےٹا فہد مہتاب سوگوار چھوڑا ہے، نماز جنازہ اربعےن مسجدِ فلسطےن مےں ادا کی گئی جس مےں قونصل جنرل پاکستان عبد السالک خان اور ہزاروں پاکستانی، سعودی، ہندوستانی، ےمنی سوگواروں نے شرکت کی، تدفےن بنی مالک قبرستان مےن ہوئی۔ اردو مرکز گزشتہ کئی برس سے عالمی پےمانے پر جدہ مےں مشاعرہ کا انعقاد کروا رہی ہے جس مےں سےد مہتاب احمد کلےدی کردار ادا کرتے رہے، عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر عباسی اور انکے ساتھےوں نے کہا ہے کہ سےد مہتاب کے انتقال سے اردو مرکز کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے انکی خدمات ہمےشہ ےاد رکھی جائےنگی، سعودی صحافی طارق مشخص، ابصار سےد، پاکستان جرنلسٹس فورم کے عہدےداروں، ارکان اور محبان پاکستان رےاض کے شمشاد علی صدےقی، سماجی کارکن و صحافی فےض علی نجدی، پاکستان مجلسِ محصورےن، پےپلز پارٹی، مسلم لےگ سعودی عرب کے عہدےداران، کالم نگار رﺅف طاہر اور بے شمار شخصےات نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقےن کے صبر و جمےل کی دعائےں کےں۔