تحریک انصاف کا شیری مزاری کو منانے کا فیصلہ، رابطے جاری: آئی این پی کا دعویٰ
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنیوالی شیری مزاری کو راضی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مختلف ذرائع سے رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے شیری مزاری کو پارٹی میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے ان کی ناراضگی بھی دور کی جائے گی اور عمران خان پر امید ہیں کہ شیری مزاری پارٹی میں واپس آ جائیں گی۔ مزید بتایا گیا ہے شیری مزاری سے تحریک انصاف کی قیادت مختلف ذرائع سے رابطوں میں ہے۔
شیری مزاری