چمن و کوئٹہ میں سرچ آپریشن، 4 مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چمن میں سکےورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق اتوار کوسیکورٹی فورسز کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر چمن کے علاقے گھوڑا ہسپتال کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے کلاشنکوفیں 13عدد،میگزین 37عدد،آر پی جی کے گولے 3عدد،12.7گن 4عدد،ائیر گن ایک سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ادھر کوئٹہ میں فرنٹیر کور کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ فرنٹیر کور کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد عبدالشکور، دولت خان، عنایت اللہ ، عبدالحمید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پسٹل، میگزین7عدد، مختلف اقسام کے را¶نڈ 100عدد، شارٹ گن ایک، موٹرسائیکلیں 2 قبضے میں لے لی۔