• news

خضدار، نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونیوالے عبدالحق بلوچ سپردخاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) خضدار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق خضدار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور اے آر وائی نیوز کے رپورٹر عبدالحق بلوچ کو سپردخاک کر دیا گیا، بلوچ یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام آج ساڑھے 3 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ نماز جنازہ میں صحافیوں کے علاوہ قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عبدالحق بلوچ کی شہادت کے خلاف خضدار میں صحافیوں نے پریس کلب کو تالا لگا دیا اور اداروں کو خبریں بھیجنا چھوڑ دیا۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے واقعہ کو المیہ قرار دیتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی صحافی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان میں صحافت اور صحافیوں پر حملے کا نوٹس لے۔ حکومت پاکستان اور بلوچستان پر دباﺅ ڈالے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔

ای پیپر-دی نیشن