• news

بیٹیوں کا سودا کرنے والی قومیں دنیا میں ذلیل و رسوا ہوتی ہیں: فوزیہ صدیقی

کراچی (ثناءنیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا انہوں نے عافیہ کے دکھ کو محسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کو قوم کی بیٹی برائٹ آف پاکستان، ستارہ غیرت، آبرو امت اور انسانیت کی بیٹی جیسے خطابات سے نوازا گیا۔ میں تمام انسانیت سے سوال کرتی ہوں کہ ناانصافی اور ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور آپ کی غیرت کہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ قومیں جو اپنی بیٹیوں کا سودا کرتی ہیں، وہ ذلیل اور رسوا ہوتی ہیں اور بہت جلد وہ اپنی جغرافیائی حیثیت کھو دیتی ہیں۔ ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی تقریب سے شمیم قاضی، انتخاب عالم سوری و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو خاتون استقامت کے خصوصی اعزاز سے نوازا۔

ای پیپر-دی نیشن