گستاخانہ فلم بنانے والے کے قاتل کو 5 کروڑ روپے انعام دوں گا: تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما عدنان رحمانی کا اعلان
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گستاخانہ فلم کی نمائش تاریخ کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ گستاخانہ فلم بنانے والے کے قاتل کو 5کروڑ کا انعام دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار رہنما این اے 84 تحریک انصاف چوہدری عدنان انور رحمانی نے گزشتہ روز ہونےوالی آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس غوثیہ چوک علامہ اقبال کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم ناموس رسالت کے تحفظ کےلئے تن من دھن سب کچھ قربان کر دیں گے، ہماری زندگیوں کا مقصد ہی نبی پاک کی غلامی ہے۔ ملعون امریکی پادری کی پھانسی تک عاشقان رسول چین سے نہیں بیٹھیں گے۔