نامعلوم نوجوان نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے ہلاک
لاہور (نامہ نگار) داتا دربار سلام کیلئے آنے والا نوجوان نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے ہلاک ہو گیا تفصیلات کے مطابق داتا دربار سلام کیلئے آنے والے 26 سالہ نامعلوم نوجوان کو نوسر بازوں نے نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کر دیا اور اس کی جیپ کا صفایا کرکے فرار ہو گئے جبکہ متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی۔ پولیس کے مطابق ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی جبکہ مرنے والے کی شناختی نہیں ہو سکی۔