• news

فیروز والہ: نامعلوم نوجوان کو قتل کرکے نعش پلاٹ میں پھینک دی گئی

فیروز والہ (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کرکے نعش پلاٹ میں پھینک دی۔ مقتول کے بازو پر نسرین اظہر لکھا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر یورپ کشمیر کالونی میں راہگیروں نے نامعلوم نوجوان کی نعش دیکھ کر صدر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق مقتول نے سلیٹی رنگ کی شلوار قمیض زیب تھی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن