• news

راولپنڈی میں پلاٹ کے تنازعہ پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک للیال مےں پلاٹ کے تنازعہ پر اےک ہی خاندان کے چار افراد قتل کر دیئے گئے۔ تھانہ ائرپورٹ پولےس نے بتاےا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکار ذاکر کو اس کے رشتے داروں نے فائرنگ کرکے قتل کےا گےا تو مقتول کے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چچا مشتاق کو قتل کردےا جبکہ مشتاق کی بےوی اور بےٹی بھی فائرنگ سے زخمی ہو گئےں۔ بعد مےں اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاﺅن مےں فائرنگ کرکے مقتول مشتاق کے دو بےٹوں شہرےار اور دانےال کو قتل کر دےا گےا تھانہ کورال کے اےس اےچ او محبوب نے بتاےا کہ مقتولےن کے لواحقےن نے اس دوہرے قتل مےں مقتول ذاکر کے بھائےوں ناصر اور سفےر کو ملزم نامزد کےا ہے پلاٹ کے تنازعے نے قرےبی رشتے داروں کے گھر ماتم کدوں مےں تبدےل کردئیے للےال مےں تھانہ ائرپورٹ نے کشےدگی کے باعث گشت بڑھا دےا ہے اسلام آباد مےں تھانہ کورال کی پولےس اور راولپنڈی مےں تھانہ ائرپورٹ پولےس الگ الگ تفتےش کر رہی ہےں۔

ای پیپر-دی نیشن