• news

بلوچ عوام کی محرومیوں کو نظرانداز کرنا مہنگا پڑسکتا ہے: منصب علی خان

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 137 سے سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خاں نے کہا ہے کہ اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ وفاق بلوچستان کے حالات سامنے ہوتے ہوئے بھی سنجیدہ نہیں حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ مقامی صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے جو سلوک 70کی دہائی میں کیا آج بھی ایسی ہی پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے جس کے نتائج نہ اس وقت اچھے برآمد ہوئے نہ اب ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کو نظر انداز کرنا حکمرانوں کو مہنگا پڑے گا اس موقع پر رہنما مسلم لیگ(ن) ملک ساجد علی قمراعوان ایڈووکیٹ، راﺅ فہیم الاسلام خاں، سردار مستان سنگھ، حاجی منشاءچیئرمین اور رائے رضوان سلطان کھرل و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن