گھریلو جھگڑوں پر شادی شدہ خاتون کا اقدام خودکشی
ننکانہ صاحب (نامہ نگار)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں کھڈانوالہ کے محمد اشرف کی 22سالہ بیوی عظمیٰ بی بی کا کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے وزنی چیز اپنے سر میں مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔