بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی: برجیس طاہر
سانگلاہل ( نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی راہنما چوہدری برجیس طاہر ایم این اے اور چوہدری طارق محمود باجوہ ایم پی اے نے کہا ہے کہ بلوچستان مےں امن قائم کرنے اور وہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے نوازشرےف کی کوشش قابل تحسےن ہے ،بلوچستان کے مسئلہ کے حل کیلئے آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرناہوگی،اکبربگٹی کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے، آئین توڑنے اور جمہوریت پرشب خون مار کر ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم کرنے والوں کو سزادئیے بغیر حالات درست نہیں ہونگے ، وہ مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف ،چوہدری ذوالفقار علی باجوہ اور چوہدری محمد انیس سدھو بھی موجود تھے،چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کے ذمہ داروں کو سزادی گئی ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھناپڑتے۔چودھری طارق محمود باجوہ نے حلقہ کی تعمیرترقی کی حوالے سے کہا کہ عوام حلقہ میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں،جتنی ڈویلپمنٹ ہمارے دور میں ہوئی ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔