• news

نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ میں دریا کے کٹاﺅ نے شدت اختیار کرلی

نارنگ منڈی )نا مہ نگار (در یا ئے راوی کی تندوتیز لہروں نے اپنے نو کیلے دانت مزید تیز کر لئے ہیں جس کے با عث نارنگ منڈی کے سر حدی علا قہ میں کٹا ﺅ نے شدت اختیا ر کر لی ہے تندو تیز لہر وں کے کٹا ﺅ سے حدنگاہ تک زر عی رقبہ نیست وتا بو ر ہو رہا ہے جس کے با عث کسا نو ں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، منڈیا لی عیسا ئیا ں لونگ والہ قدیم وغیرہ کے متا ثرین نے بتا یا کہ کٹا ﺅ کی خو فناک شدت نے کسا نو ں اور زمینداروںکو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ چند ما ہ میںساڈھے تین سو ایکڑ رقبہ دریا بر د ہو چکا ہے اور منڈیا لی کے قریب کر وڑوں روپے کی لا گت سے تعمیر ہو نے وا لا حفا ظتی پشتہ بڑی تیزی سے راوی کی نذر ہو رہا ہے محکمہ انہار کے مطا بق حفا ظتی پشتے کا 40فیصد حصہ دریا کی نظر ہو چکا ہے اگر فو ری روک تھا م اور مرمت نہ کی گئی تو پشتہ مکمل طور پر دریا میں بہہ جا ئے گا جس سے سر حدی دیہات نیست و نا بود ہو جا ئے گا۔ کئی ما ہ گز ر نے کے با وجو د بھی کو ئی حکو متی نما ئندہ متا ثرین کی دادرسی کے لئے نہیں پہنچا متا ثرین سر ا پا احتجا ج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن