ہےٹی مےں مہنگائی کےخلاف مظاہرہ،صدارتی محل کا گھےراﺅ
پورٹ او پرنس (اے ایف پی) ہیٹی کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔سابق صدر جین برئرینڈ کے حامی افراد نے صدر مشیل مارٹیلی کی جانب سے اشیائے ضروریہ اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے پر غصہ کا اظہار کیا۔ پورٹ او پرنس کے غریب ہمسایہ علاقوں سے آئے نوجوانوں نے سرخ رنگ کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مارٹیلی کو جانا ہو گا۔ ”مارٹیلی نے ہمارے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے کچھ نہیں کیا“ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدارتی محل کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا جہاں پولیس اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔