بھارتی فورسز کی شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ‘گولہ باری، علاقہ میں خوف و ہراس
سیالکوٹ (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) بھارتی سکیورٹی فورسز نے ورکنگ باﺅنڈری لائن کے شکرگڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہات میں خوف و ہراس پھےل گےا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے شکرگڑھ سیکٹر پر اپنی ٹےنٹ اور گےاری پوسٹوں سے پاکستانی علاقہ پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بھارتی گولے پاکستانی سرحدی دیہہ چک نیاری اور پاکستانی پوسٹوں کے قریب گرے۔ بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں پاکستان کے چناب رینجرز نے جوابی کارروائی کی۔ سرحدی علاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے بعد فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا تاہم پاکستان کے چناب رینجرز کی جوابی کارروائی پر وجہ سے بھارتی گولہ باری اور فائرنگ کاسلسلہ کم ہو گےاکسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہ ملی ہے۔