ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے: چینی سفیر
کراچی (ثناءنیوز) عوامی جمہوریہ چین کے سفیر لیو جیان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین انسانی حقوق کا علمبردار ہے اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید مستحکم ہوتے رہینگے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے چین کے قومی دن کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارک باد کا پیغام دیا۔ چینی سفیر کے خیالات کا شکریہ ادا کیا۔