• news

چیف الیکشن کمشنر کو خط، اٹارنی جنرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اٹارنی جنرل عرفان قادر کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گذار محمود اختر نقوی نے سوموار کے روز توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے دوہری شہریت کیس میں چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے، اس لئے ان کے بطور لاءآفیسر کسی بھی عدالت میں پیش ہونے پر پابندی عائد کی جائے اور عدالت ان کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کرنے کا حکم جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن