• news

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست‘ سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

پالی کیلے (نوائے وقت رپورٹ) ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ون میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔ شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ کرس گیل 30، پولارڈ 28 اور سیموئلز 24 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل اور سوتھی نے تین، تین جبکہ میکولم نے دو کھلاڑی آ¶ٹ کئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز کا سکور برابر کر دیا جس پر سپر اوور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کے با¶لرز نارائن نے تین وکٹیں لیں۔ سپر اوور میں نیوزی لینڈ نے 18 رنز کا ہدف دیا جس کو ویسٹ انڈیز نے پورا کرکے فتح حاصل کر لی۔ دریں اثناءسری لنکا نے انگلینڈ کو 19 رنز سے شکست دیدی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سپرایٹ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا۔ سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 5 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ جے وردھنے 42، میتھیوز 28 جبکہ پریرا 26 رنز بنا سکے۔ انگلینڈ کے با¶لرز براڈ نے تین، سوان نے دو اور فن ایک وکٹ لے سکے۔ انگلینڈ کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔ پٹیل 67، سوان 34 رنز بنائے۔ سری لنکا کی طرف سے ملنگا 5، دانن جایا نے دو برطانوی کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن