پی سی بی کے زیراہتمام نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز کل پریذیڈنٹ ٹرافی سے ہو گا
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زےراہتمام نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز کل (بدھ سے) پرےذےڈنٹ ٹرافی (پےٹرنز ٹرافی)سے ہوگا، اےونٹ کےلئے ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز کی ٹیمیں علیحدہ کردی گئی ہےں۔ ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو سنگل لیگ کی بنیاد پر نو نو چار روزہ میچ کھیلیں گی اور پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ فائنل 3 تا 7 دسمبر کھیلا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد کی جانب سے فارمیٹ تبدیل کر کے ڈیپارٹمنٹوں کی کرکٹ علیحدہ کر دی گئی تاکہ ملک کی ٹاپ دس ٹیمیں ہر ایک کے خلاف کھیلیں اس سے نہ صرف صحیح چیمپئن ٹیم سامنے آ سکے گی بلکہ انہیں باہمی مقابلوں میں سخت حریفوں کے خلاف کرکٹ کھیلنا پڑے گی اور پرانے دور کی طرح بہتر بیٹسمین اور باﺅلر بھی سامنے آ سکیں گے۔ پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلنے والی ٹیموں میں پی آئی اے، سٹیٹ بنک، یو بی ایل، پورٹ قاسم، نیشنل بنک، حبیب بنک، زیڈ ٹی بی ایل، کے آرایل، واپڈا اور سوئی ناردرن گیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹرافی کو سپروائز کرنے والے ریفریوں میں انور خان، الیاس خان، محمد انیس، میاں پرویز اختر، مصدق رسول، خالد نیازی، ندیم ارشد، سعادت علی، اشتیاق احمد، ملک عزیزالرحمان، خطیب رضوان اور محمد جاوید جبکہ امپائرز میں سلیم بدر، ریاض الدین، ضمیر حیدر، احمد شہاب، ندیم غوری، احتشام الحق، احسن رضا، خالد محمود سینئر، قیصر وحید،کمال مرچنٹ، ساجد آفریدی، ماجد حسین، طاہر شاہ، ندیم اقبال، غفار کاظمی، اکرم رضا، شوذب رضا، روید خان، اکمل حیات، ثاقب خان اور آفتاب گیلانی شامل ہیں۔