• news

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی سست روی کی وجہ سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف بچھانے کا منصوبہ کاغذی کارروائی تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی بلو ٹرف کی تنصیب کے لئے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر رکھے ہیں لیکن یوتھ فیسٹیول کی وجہ سے تمام ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہونا شروع ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن