لندن: گولڈن ٹمپل پر حملے کی قیادت کرنے والے ریٹائرڈ بھارتی جنرل پر حملہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں ریٹائرڈ بھارتی لیفٹیننٹ جنرل پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق جنرل کے ایس برار اور انکی اہلیہ زخمی ہو گئی۔ کے ایس برار پر ہوٹل کے باہر حملہ کیا گیا تھا جس سے ان کی گردن پر زخم آئے جنرل برار نے 1984 میں سکھوں کے خلاف گولڈن ٹمپل میں ہونے والے آپریشن بلیو سٹار کی قیادت کی تھی۔