• news

مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کنٹرول لائن کو مستقل سرحد قرار دیا جائے: ڈاکٹر ادیش

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بھارت کی وکلا برادری دونوں ملکوں کے درمےان تعلقات کو معمول پر لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ دونوں ملکوں کی عدلیہ اور میڈیا کو حقائق کو منظرعام پر لا کر تنازعات کو ختم کرنے کے لئے رائے عامہ کو ہموار کرنے، دونوں ممالک کی عوام کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ےہ بات آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے سربراہ اور انٹرنیشنل جیورسٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ادیش چندرا اگروال نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید نایاب حسن گردیزی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی وفد کے سربراہ نے کہا کہ اگر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد قرار دے دیا جائے تو مسئلہ کشمیر بھی حل ہو سکتا ہے۔ دونوں اطراف کی سیاسی قوتوں کے سیاسی مفادات ہیں اطراف نے مختلف اوقات میں جنگیں بھی لڑی ہےں اور دفاع پر لامحدود وسائل اور ہتھیار استعمال کئے گئے جس کا براہ راست نقصان دونوں ممالک کے غریب عوام کا ہوا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ےاسےن آزاد نے کہا کہ وکلاءسول سوسائٹی کا حصہ ہیں جو رائے عامہ ہموار کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن