تحریک طالبان کو ریلی پر اعتراض نہیں، قبائل بھی حمایت کرینگے: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان سے پیغام آیا ہے انہیں ریلی پر اعتراض نہیں۔ پاکستانی حکومت جنگ کے خاتمے کا اعلان کرے قبائلی ساتھ ہوں گے۔ محسود، وزیر اور بھٹنی قبیلے ریلی میں ہماری حمایت کریں گے۔ جس دن قبیلے مل گئے ہم یہ جنگ جیت جائیں گے۔ قبائلی لوگوں کو ساتھ ملائیں گے۔ پاکستان لبنان بن رہا ہے، کراچی اور بلوچستان میں روز نعشیں گررہی ہیں۔