• news

ملک مسائل کی دلدل میں پھنس گیا، فوری الیکشن کا اعلان کیا جائے: نوازشریف

 لاہور (آئی اےن پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک مسائل کی دلدل میں پھنس چکا ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، فوری عام انتخابات کا اعلان ضروری ہے‘ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور عوام میں پذیرائی سے خائف ہو کر مسلم لیگی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے جس کی تازہ مثال نواب ممتاز علی بھٹو اور اُن کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو ہراساں کرنا ہے۔ پیر کو یہاں نواز شریف سے عبدالستار لالیکا کے صاحبزادے عالم داد‘ رکن صوبائی اسمبلی امجد کھوسہ‘ چودھری کبیر اور چنگیز خان مری نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور صوبے کے سےاسی حالات سمےت دےگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ہے اور لوگ موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر بخش بھٹو کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے اور کے ٹی ممتاز، رتوڈیرو، لاڑکانہ کے ہاریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کیا جائے اور اُن کے قانونی حق کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ںکے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے صدر زرداری اور اُن کے حواریوں نے پری پول رِگنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن