افغانستان: طالبان کا خودکش حملہ‘ نیٹو کے مزید 3 فوجیوں اور مترجم سمیت 20 افراد ہلاک
کابل+خوست (اے ایف پی) مشرقی افغانستان میں طالبان کے خودکش حملہ میں نیٹو کے 3فوجی اور اےک مترجم سمےت 20افراد ہلاک ،60سے زائد زخمی ہو گئے۔ مرنےوالوں مےں 6افغان پولےس اہلکار شامل ہیں۔ ایساف ترجمان کےمطابق گزشتہ روزنےٹو فوجی افغان فورسز کے ہمراہ خوست شہر مےں اےک مصروف مارکےٹ کے قرےب پےدل گشت کر رہے تھے کہ موٹرسائےکل پر سوار خودکش حملہ آور نے ان کو نشانہ بنا لےا۔ہلاک ہونےوالے نےٹو فوجےوں کی مزےد تفصےلات نہیں بتائی گئیں۔ دوسری طرف افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور اس میں کئی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی گورنر آفس سے جاری بےان کےمطابق حملہ مےں چار پولےس اہلکار اور چھ عام شہری ہلاک ہوئے ان مےں افغان کوئےک ری اےکشن فورس کا کمانڈر بھی شامل ہیں۔ جبکہ ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ مرنےوالوں مےں 10افغان اہلکار شامل ہیں واضح رہے ایک روز قبل افغان سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 2امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس پر افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے حملوں کی وجہ سے میں طیش میں ہوں۔