ملک ریاض اور ان کے بیٹے سمیت 9افراد کیخلاف اراضی کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی
راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض سمیت 9افراد کے خلاف 14 سو کنال اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت 9 اکتوبر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔