مولانا فضل الرحمان کی ترک وزیراعظم سے ملاقات، کشمیر، فلسطین پر گفتگو
انقرہ (ثنا نیوز) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے امت مسلمہ کے مسائل اجاگر کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی دینی وسیاسی جماعتوں کے کردار اور کاوشوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے دینی قوتوں کے اتحاد پر پر زور دیا ہے۔ ترک وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے بھرپور کردار کو جاری رکھنے کاعزم کا اعادہ بھی کیا ہے ۔ انقرہ میں گزشتہ روز ترک وزیراعظم سے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر اور چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام(ف) کے وفود نے ترک حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ وفود کی ترک وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔