موچھ: گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا چل بسا
موچھ (نامہ نگار) موچھ کے نواحی قصبہ سمندی والا کا عاشق رسول سیف اللہ [ان ڈرائیور جو گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کے دوران ترنول (اسلام آباد) میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا، گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ مسافر کوچ کا ڈرائیور میانوالی سے راولپنڈی جا رہا تھا کہ ترنول کے قریب جاری گستاخانہ فلم کے خلاف نکالے گئے جلوس اور مظاہرے میں شامل ہو گیا۔ اس کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔ سیف اللہ خان نے پسماندگان میں تین بچے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔
چل بسا