کراچی: سانحہ بلدیہ میں گرفتار فیکٹری کے جی ایم اور چوکیداروں کو 13 اکتوبر تک ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا
کراچی (این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد مشوری نے سانحہ بلدیہ گارمنٹس فیکٹری کے سلسلے میں گرفتار فیکٹری کے جنرل منیجر منصور ادریس، چوکیداروں علی محمد، فضل، ارشد حنیف اور ماجد بیگ کو 13 اکتوبر تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ مقدمے کے تفتیشی آفیسر کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ مقدمے میں تفتیشی آفیسر جہاں زیب نے بتایا کہ 259 افراد ہلاک ہوئے۔