• news

کوئی یہ نہ سمجھے اقتدار کا راستہ راولپنڈی یا واشنگٹن سے ہو کر آتا ہے: مشاہد حسین

راولپنڈی (آئی این پی) ق لیگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ اقتدار میں آنے والا راستہ راولپنڈی یا واشنگٹن سے ہوکر آتا ہے ، 2013ءمیں ہونے والے الیکشن ہی اقتدار میں آنے کا راستہ ہیں، الیکشن تک سب پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے، الیکشن کے بائیکاٹ یا علی بابا چالیس چور کی باتیں نعرے ہیں، جب 18ویں 20ویں ترمیم، ججز کی تعیناتی اور الیکشن کمیشن کے تقرر پر سب ایک ہیں تو پھر نگران سیٹ اپ پر بھی کوئی جھگڑ ا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگوں کے اتحادکے لئے پیر پگاڑا کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، دیگر لیگوں سے بھی بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، تمام مسلم لیگوں کا اتحاد اسی وقت ممکن ہوگا ،جب دل بڑے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن