بنگلہ دیش کی مثال دینا بکواس ہے بلوچستان کو کوئی الگ نہیں کر سکتا: مشرف
لاہور (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں ہر شخص پریشان ہے غریبوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ پہلے اپنی کارکردگی دکھائے بڑے جلسے کرے جب 60 سے 70 ہزار تک کا جلسہ کرے گی تو پاکستان آ جاﺅں گا ۔ وہ گزشتہ روز پارٹی کے دوسرے یوم تاسیس پر صوبائی عہدیداروں سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ آج بلوچستان سے علیحدگی کی آوازیں سن رہے ہیں بلوچستان کو ہم سے کوئی الگ نہیں کر سکتا بلوچستان کے مسئلہ پر بنگلہ دیش کی مثال دینے والے بکواس کرتے ہیں بنگلہ دیش کی آبادی مغربی پاکستان سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ۔