وزارت ریلوے نے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آسامیاں بحال کردیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزارت ریلوے نے تمام ڈویژنوں میں گریڈ19کے ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس (ڈپٹی ڈی ایس ) کی تمام پوسٹیں بحال کردی ہیں جبکہ یہ پوسٹیں چند ماہ قبل ختم کردی گئی تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹیں بحال ہونے سے ریلوے کے شعبہ کمرشل اینڈ ٹرانسپوٹیشن اور سول انجینئرنگ کے ایک ایک آفیسر کو ڈپٹی ڈی ایس لگایا جائےگا۔