آڈیٹر جنرل کے خلاف کنٹرولر جنرل اکاﺅنٹس نے پولیس سے رجوع کر لیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا بلند اختر کے خلاف کنٹرولر جنرل آف اکاﺅنٹس جنید نے پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کنٹرولر جنرل کا کہنا ہے کہ اے جی پی رانا بلند اختر کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے خلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی ہے۔ دہری شہریت اور مس کنڈیکٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجا ہے۔