• news

پنجاب بھر میں گرین ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی

لاہور (خبرنگار+خصوصی نامہ نگار+کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت نوجوان کاشتکاروں کو 2لاکھ روپے سبسڈی 0 1ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کے لئے پنجاب کے 36اضلاع میں شفاف طریقے سے کمپیوٹر رائزڈ قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہو گیا۔ اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی ملک پرویز نے گزشتہ روز الحمرا ہال میں ضلع لاہور کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکڑ فراہم کرنے کے لئے کمپیوٹر رائزڈ قرعہ اندازی کا افتتا ح کیا۔ لاہور کے لئے کل 790ٹریکٹرز مختص کیے گئے جس کے لئے کل1381درخواستیں موصول ہوئیں۔ دریں اثناءسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ضلع قصور میں 274 ٹریکٹرز کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن