• news

نوجوان ڈاکٹرز پیشہ وارانہ اہلیت میں اضافہ کرکے شعبہ صحت میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں: ڈاکٹر انجم حبیب

لاہور (کامرس رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر انجمن حبیب وہرہ نے نوجوان ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ علم کا حصول اور جدید تحقیق کو اپنی جستجو بنائیں اور اپنی پیشہ وارانہ اہلیت اور قابلیت میں اضافہ کرکے شعبہ صحت میں درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے انسانیت کے کام آئیں اس امر کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں سال 2012-13ءکے سیشن میں ہونے والے داخلوں کی نئی کلاسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن