• news

پاکستان کے لئے کشمیر ‘ ہمارے لئے ممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف کارروائی اہم ہے: کرشنا

نیویاک (اے پی اے) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کا مسئلہ پاکستان کے لئے اہم ہے اسی طرح بھارت کے لئے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی ہے۔ کرشنا نے کہا کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے معاملے میں بہت صبر کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم من موہن سنگھ کا دورہ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا، تیاریاں مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کو دورہ کرنے کا مشورہ دیں گے۔ نیویارک میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے مشکل تعلقات رہے ہیں تاہم ہم صبر کے ساتھ اس سمت میں بڑھیں گے جس کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ میرے دورہ پاکستان کے موقع پر من موہن سنگھ کے دورے کا ذکر ہوا تھا صدر زرداری اور سابق پاکستانی وزیراعظم گیلانی نے انہیں دورے کی دعوت دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن