• news

امریکہ کے لئے جاسوسی کا الزام‘ شمالی وزیرستان میں طالبان نے 5 قبائلیوں کو پھانسی دیدی

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں کی بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد شدت پسند تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقہ غیر کی جانب فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے بکتربند گاڑی طلب کر لی ہے جس کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جائے گا جبکہ آخری اطلاعات تک جائے وقوعہ سے فائر نگ کی آوازیں آرہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب 20 سے زائد شدت پسندوں نے پولیس تھانہ متنی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق متعدد شدت پسندت بھی جوابی فائر نگ میں جاںبحق اور زخمی ہو چکے ہیں لیکن تاریکی کے باعث علاقہ میں سرچ کرنا مشکل ہے۔ اپر کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ سے مویشی چرانے والے بچوں کے پا¶ں ٹکرا گئے ج س کے باعث 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں دو بچے پا¶ں سے محروم ہو گئے جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ باڑہ نے قومی شناختی کارڈ بنانے والے دو افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی میں آئی ڈڈپیز کے امدادی کیمپ سدوہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ آن لائن کے مطابق شمالی وزیرستان میں طالبان نے پانچ قبائلی شہریوں کو امریکہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میرانشاہ میں مقامی طالبان نے امریکی خفیہ ادارے کے کیلئے جاسوسی کے الزام میں پانچ قبائلی شہریوں ارباب خوشال وزیر، طارق وزیر، موتی ماچا، والی حسو خیل اور خورشید عالم کو پھانسی دینے کے بعد ایک تحریر جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارباب خوشالی طالبان کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھا جبکہ طارق وزیر کا تعلق بھی نجی سکیورٹی کمپنی سے تھا اور وہ امریکی خفیہ ادارے کے لئے کام کرتا تھا، تحریری بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ امریکہ کیلئے جاسوسی کرنیوالے ہر شخص کا یہی انجام ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن