ذکاءاشرف‘ اہلخانہ‘ بورڈ حکام کا دورہ سری لنکا‘ 10 کروڑ روپے خرچ
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین ذکاءاشرف سمیت بورڈ حکام کے دورہ سری لنکاپر 10کروڑ روپے خرچ کردئیے گئے،پی سی بی نے دو کروڑ روپے خرچ کرکے بااثر صحافیوں کو سری لنکا بھجو اکر خاموش کروادیا۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو مجموعی طورپر 54کروڑ روپے ملیں گے۔مالی بحران کے شکار بورڈ کے لیے 54کروڑ روپے آکسیجن سے کم نہیں ہیں لیکن بورڈ حکام کی عیاشیوں کے باعث اس رقم کا بڑا حصہ ضائع ہوجائے گا۔ چیئرمین ذکاءاشرف اور ان کے اہلخانہ سمیت بورڈ حکام کے سری لنکا یاترا پر 10کروڑ روپے خرچ آئیں گے۔ذکاءاشرف اور ان کے اہلخانہ کے سفری اخراجات اور رہائش کے علاوہ چیئرمین کے دیگر الاﺅنسز پر 3کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔جاوید میانداد کے چار روزہ دورہ پر 75لاکھ روپے جبکہ پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ارکان سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ٹی اے اور ڈی اے پر 7کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ مےڈےا ڈےپارٹمنٹ کے اہکار مےڈےا سے روابط کے بجائے سری لنکن جزائر کی سےروتفرےح مےں مصروف ہےں جبکہ مےڈےا کو کھلاڑےوں کے انٹروےوز اور دےگر امور کے حوالے سے روابط مےں دشواری کا سامناہے ۔بورڈ حکام نے میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے بااثر صحافیوں باالخصوص الیکٹرک میڈیا کے بیشتر صحافیوں اور رینکرز کو سری لنکا بھیجوایا ہے ۔بااثر صحافی کو سری لنکا دورہ کرنے کے باوجود ماضی کی طرح دیگر صحافیوں کی طرح اخراجات ادا کئے جا رہے ہیں۔