• news

ورلڈکپ کرکٹ T20 کی مناسبت سے یوفون کے گانے ”تم ہی تو ہو سائیں“ نے شائقین میں جیت کا نیا جذبہ پیدا کر دیا

لاہور (پ ر) وسیم اکرم کے اپنے کیرئیر کے گائے ہوئے پہلے گانے ”تم ہی تو ہو سائیں“ اور اس کی وڈیو نے مقبولیت کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ورلڈکپ T20 کے بخار میں مبتلا سارے پاکستانی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ یوفون کی اس وڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وڈیو کو 22 ستمبر کو سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا اور اس وقت تک تقریباً 25 لاکھ سے زائد مختلف ویب پورٹلز پر اس وڈیو کو دیکھا اور شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ صرف فیس بک پر لاکھوں فین اس وڈیو کو پسند کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن