کون بنے گا قومی ہاکی ٹیم کا کوچ؟ فیصلہ رواں ماہ ہو گا
لاہور (آئی این پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن رواں ماہ ٹیم کے کوچ کے حوالے سے فیصلہ کرے گی‘ موجودہ کوچ چوہدری اختر رسول، طاہر زمان اور طیب اکرام کو چنگ ی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن رواں ماہ قومی ٹیم کے کوچ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ نیا کوچ آسٹریلیا میںہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ فیڈریشن حکام موجودہ کوچ اختر رسول اور خواجہ جنید کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں تاہم میڈیا شائقین اور سابق اولمپئنز کی جانب سے انہیں تبدیل کرنے کے لئے دباﺅ ہے۔ فیڈریشن رواں ہفتے سابق کپتان طاہر زمان اور طیب اکرام جو کہ اکوالیفائیڈ کوچ کو طلب کرکے انہیں کوچنگ کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ فیڈریشن کسی غیرملکی کوکوچ مقرر کرنے کی خواہشمند نہیں تاہم فٹنس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے غیرملکی ٹرینر کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔ قرعہ اختر رسول یا طاہر زمان کے نام نکلنے کا امکان ہے۔