ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: آج آرام کا دن‘ قومی ٹیم کی نگرانی مزید سخت
کولمبو (نیوز ایجنسیاں) چوتھے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں آج آرام کا دن ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 2کروڑ7 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ، فائنل جیتنے والی ٹیم کو 10 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائیگا اور رنراپ ٹیم کو 5 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائیگا جبکہ سیمی فائنل ہار نے والی ٹیموں کو ڈھائی ڈھائی لاکھ ڈالرز انعام دیا جائیگا، کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیموں کو 42 ہزار ڈالرز انعام ، گروپ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 20 ہزار 500 ڈالرز انعام دیا گیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل معرکہ 7 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔2007 کا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت نے جیتا تھا، 2009 میں ہونے والا دوسرا ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے جیتا تھا جبکہ 2010 میں ہونے والا تیسرا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ انگلینڈ کی ٹیم نے جیتا تھا اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم میگا کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل سے بچنے کےلئے ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کی نگرانی مزےد سخت کر دی۔ پی سی بی کے حکام کے مطابق دورے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو مشکوک یا اجنبی شخص سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان میں ایک سکیورٹی ونگ تشکیل دیا گیا ہے اور وہ سری لنکا میں ٹیم کے ہمراہ اہلکاروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جانے والی رپورٹس کا جائزہ لیتا ہے۔ شام کے اوقات میں کھلاڑی کے لئے کرفیو ہوتا ہے۔ کوئی بھی نتائج کو نہیں دیکھ سکتا اور ٹیم بہتر کر رہی ہے۔ سری لنکا میں قیام کے دوران ہوٹل اور ٹریننگ کے دوران پاکستانی کھلاڑی اور کوچ کو شائقین سے بات چیت کی اجازت نہیں ہے۔ ٹےم کے ہمراہ جانے والے سکےورٹی منےجر رات کے اوقات مےں بھی کھلاڑےوں کے کمروں کی چےکنگ کرتے ہےں۔