• news
  • image

کالعدم پیپلز امن کمیٹی نے عزیر بلوچ اور نور محمد اشتہاری، جائےداد ضبط کرنے کا حکم

کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائےداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ لیاری اسلحہ سپلائی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں ہوئی۔ کارروائی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ عزیر بلوچ، بابا لاڈلہ اور دیگر ملزمان کو چیل چوک سمیت دیگر علاقوں میں تلاش کیا گیا لیکن ملزمان گرفت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن