• news

دوہری شہریت : پنجاب اسمبلی کے 70 ارکان نے حلف نامے بھیج دئیے

لاہور (مبشر حسن/ دی نیشن رپورٹ) دوہری شہریت کے معاملے پر ارکان اسمبلی کے لئے نئے حلف ناموں کے حوالے سے سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمشن سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے 70 ارکان پنجاب اسمبلی نے ڈیکلریشن فارم پر حلف نامے بھیجے ہیں کہ وہ دوہری شہریت نہیں رکھتے۔ یہ بات سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقبول ملک نے دی نیشن کو بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ارکان اسمبلی سے رابطہ کر کے یہ حلف نامے داخل کرانے کے لئے کہا۔ حلف نامے دینے والوں میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہیں اور یہ عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ دوسری صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری ابھی تک اس معاملے پر خاموش ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن