شہباز شریف پر دوہری شہریت کا الزام مضحکہ خیز ہے: ترجمان پنجاب حکومت
لاہور (خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے بارے میں دوہری شہریت کا الزام مضحکہ خیز اور قطعی بے بنیاد ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مشرف دور میں جلاوطنی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سخت بیماری کی حالت میں بھی علاج کی غرض سے سعودی عرب سے امریکہ کا سفر پاکستانی پاسپورٹ پر کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ الزام لگانے والے کے بارے میں سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ کبھی صادق اور امین نہیں رہے۔