مثبت ڈوپ ٹیسٹ: پاکستانی کرکٹر عبدالرحمن پر 3 ماہ کی پابندی لگا دی گئی
لندن (آئی این پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستانی سپنر عبدالرحمن پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ ای سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ سپنر عبدالرحمن پر انگلش ڈومیسٹک سیزن میں سمر سیٹ کی نمائندگی کے دوران ممنوعہ قوت ادویات کے استعمال پر 12 ہفتوں تک انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی جو تمام ممالک پر یکساں م¶ثر ہے۔ عبدالرحمن نے کینا بس استعمال کی تھی۔ وہ 21 دسمبر تک معطل رہیں گے، عبدالرحمن بدستور ٹیسٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے رہے ہیں سمر سیٹ کلب نے ای سی بی کے فیصلے کی حمایت کر دی ہے۔ سپنر عبدالرحمن نے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر اہلخانہ، قوم، پی سی بی، ای سی بی اور سمر سیٹ سے معافی طلب کر لی۔ عبدالرحمن نے کہا کہ وہ اپنی غلطی پر معافی کے درخواست گذار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کی ہیں، میرے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج درست نہیں تاہم میں فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، عبدالرحمن نے کہا کہ وہ پابندی کی دوران اپنی فٹنس پر خصوصی توجہ دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں شرکت کرنے والی سیالکوٹ سٹالےنز کی ٹیم میں عبدالرحمن کی جگہ کامران دانش کو شامل کر لےا۔