عبدالرحمن کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عبدالرحمان پر تین ماہ کی پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حرکت میں آ گیا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کھلاڑی پر پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے عبدالرحمان کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔