سندھ حکومت سے علیحدگی، اے این پی نے جارحانہ پالسی اختیار کر لی
اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ حکومت سے علیحدگی اختیارکرنے کے بعد صوبائی حکومت کے خلاف جارحانہ پالیسی اختیارکرلی اورکراچی کے حالات سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے، اے این پی کے افتخار گیلانی ایڈووکیٹ نے درخواست کی تیاری شروع کر دی جو آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائرکردی جائے گی۔