80 فیصد برطانوی افغانستان سے فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں: برطانوی رکن پارلیمنٹ
لندن / کابل(اے پی پی/ اے ایف پی) برطانوی رکن پارلیمنٹ پاﺅل فلائن نے کہا ہے کہ 80 فیصد برطانوی شہری افغانستان میں لڑنے والے فوجیوں کی فوری وطن واپسی چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے فوجی سال کے آخر تک وطن واپس آ کر کرسمس اپنوں کے ساتھ منائیں گے۔ افغان سنیٹرز نے فرانس سے معاہدے میں لفظ ”دوستی“ کو نکال کر ”تعلقات“ ڈال دیا۔ رواں برس فرانس سے معاہدہ ہوا تھا جس میں دوستی کے الفاظ شامل تھے۔